دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 1لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 37 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 1لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 37 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 17کروڑ 1لاکھ افراد متاثر، 35لاکھ 37 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 17 کروڑ 1 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 35 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 17کروڑ 1لاکھ 53ہزار 479افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 35 لاکھ 37ہزار 922افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 93 ہزار 332افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 46لاکھ 30 ہزار 122ہے۔1 کروڑ 45لاکھ 36 ہزار 790مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 19 لاکھ 85ہزار 435افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 40لاکھ 22ہزار 657افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 77لاکھ 29ہزار 247افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا سے متاثر 6لاکھ 8 ہزار 961افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں  وائرس کے باعث3 لاکھ 22ہزار 512افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 63لاکھ 92ہزار 657افراد متاثر جبکہ 4 لاکھ 59ہزار171انتقال کر گئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 16 ہزار 239 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار680 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ، 73 مزید شہری جاں بحق

بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پابندیاں عائد ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور متعدد ممالک کے معاشی نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ لاعلاج وائرس کی مختلف قسمیں بھی روک تھام میں مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم پھیلنے لگی، جس کی وجہ سے فرانس نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 165 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 35 ہزار 629 رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا کی بھارتی قسم دریافت،فرانس کا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

Related Posts