دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 63 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 63 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 63 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 63ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 68 لاکھ 93 ہزار 527افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (6لاکھ63ہزار476) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 488فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد57لاکھ73ہزار 656 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ4 لاکھ 56ہزار395 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے  فعال کیسز 26 ہزار رہ گئے

Related Posts