پاکستان میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ، 280مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ، 280مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ، 280مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 141نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 280مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26ہزار 234افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 27ہزار3 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.52 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 76لاکھ 89ہزار 870ہو گئی جبکہ کورونا کے 280مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے116مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 650 ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 223ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 110، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 307، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 223، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 112، بلوچستان 35ہزار 479، آزاد کشمیر 43 ہزار 286جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 717کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار558 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts