دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 59ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 59ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 13لاکھ 93 ہزار 15افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 59ہزار 904افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے97ہزار489فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 27لاکھ 63ہزار837 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 57لاکھ 69 ہزار 274افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 26لاکھ 66 ہزار 348افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی ساتویں، ترکی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے

Related Posts