دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 86ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 86ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 13 کروڑ 30لاکھ افراد متاثر، 28 لاکھ 86ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 86ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 13کروڑ 30لاکھ 28 ہزار 373افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 86ہزار 69افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے99ہزار507فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28لاکھ 73ہزار505 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 72لاکھ 68 ہزار 799افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 27لاکھ 73 ہزار 998افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل اور بھارت متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چوتھے، روس پانچویں، برطانیہ چھٹے، اٹلی ساتویں، ترکی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 7 لاکھ 188 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 26 وائرس میں مبتلا شہری انتقال کر گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 102 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ، اموات 15ہزار سے تجاوزکرگئیں

Related Posts