جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 94 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 لاکھ 28ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 94لاکھ 70 ہزار 691افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 28 لاکھ 28ہزار 137افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے96ہزار573فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 22لاکھ 32ہزار298 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 44لاکھ 10ہزار256افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 21لاکھ 35 ہزار 725 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، فرانس، روس، برطانیہ، اٹلی، ترکی، اسپین، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، پولینڈ اور میکسیکو شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی متاثر کیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 72ہزار 931 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 530افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 303افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ، 98 مزید شہری جاں بحق