جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 78 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 لاکھ 97ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 78لاکھ 47 ہزار 121افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 97ہزار 435 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے93ہزار659فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 20لاکھ 1ہزار123 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 10 کروڑ 30لاکھ 48ہزار563افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 19لاکھ 7 ہزار 464 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، برازیل، بھارت، فرانس، روس، برطانیہ، اٹلی، اسپین، ترکی، جرمنی، کولمبیا، ارجنٹینا، پولینڈ اور میکسیکو شامل ہیں جبکہ کورونا نے ایران، یوکرین اور جنوبی افریقہ کو بھی متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا وائرس بے قابو، 3 ہسپتالوں کے آکسیجن بیڈز بھر گئے