جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 28 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 67ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 28 لاکھ 42ہزار 36افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ67ہزار649) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 832 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد47لاکھ96 ہزار 207ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے74لاکھ 78ہزار180 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
چلی کے بعد اسپین، میکسیکو اور برطانیہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کورونا وائرس کا شکار