جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 26 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 62ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 26 لاکھ 25ہزار 156افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ62ہزار769) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 898 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد47لاکھ933ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے73لاکھ 61ہزار454 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
چلی کے بعد اسپین، میکسیکو اور برطانیہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے اموات کے بعد لاشوں کو جلائے جانے کا انکشاف