جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 26لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ26 لاکھ 54ہزار 146 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 96 ہزار749 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 92 ہزار218فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19لاکھ 17ہزار725 رہ گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ82لاکھ 39ہزار672افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ 25ہزار507 افراد کورونا کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 196نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 50 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 74 ہزار 580 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 708شہری زندگی کی بازی ہار گئے، 1 ہزار 632 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ، 50مزید شہری جاں بحق