دُنیا بھر میں کورونا سے 11 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر، 24 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 7لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 72ہزارہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 کروڑ 7لاکھ افراد متاثر، 26 لاکھ 72ہزارہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 11کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 24 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 11کروڑ4 لاکھ 35ہزار 754 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 41 ہزار44 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 96 ہزار 67 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26لاکھ 65ہزار575ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 8 کروڑ53لاکھ 28ہزار342 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار301 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 67 ہزار 261 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 488 شہری انتقال کر گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 52 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے 5 لاکھ 67 ہزار افراد متاثر، 12 ہزار 488 جاں بحق

Related Posts