پاکستان میں کورونا کے 102نئے کیسز رپورٹ، 115مریضوں کی حالت تشویشناک 

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 90 نئے کیسز رپورٹ، 77 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 90 نئے کیسز رپورٹ، 77 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کے 102نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث  کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار 929ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 102مثبت نکلے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ کورونا کے 115مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کے باعث لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیر خارجہ

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 51کروڑ98لاکھ  83 ہزار 611 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 62لاکھ 84 ہزار904 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 39ہزار 170افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 89لاکھ  69ہزار 320 ہو گئی۔ وائرس کے3 کروڑ  89 لاکھ  30ہزار 150 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 47 کروڑ 46لاکھ 29ہزار387افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 40لاکھ  66ہزار 379 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 31لاکھ 16ہزار 600افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 26 ہزار109افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار 190 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ6 لاکھ 39 ہزار130افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 64ہزار700لقمۂ اجل بن گئے۔

Related Posts