پاکستان میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 630نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 2 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 97ہزار 865افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 945شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پاکستان میں ذیابطیس کے باعث3 لاکھ سے زائد افراد کی ٹانگیں کٹنے کا خطرہ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار198ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ35 لاکھ 58ہزار972 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.42فیصد رہی جبکہ 641مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  187افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار355 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 10 ہزار 184 اور شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 630افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 75جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 83 ہزار 165کیسز اور 7 ہزار 673اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 498افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 933انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 648 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 365 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 672افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 823شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts