پاکستان میں کورونا کے 5ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 5ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 5ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 10مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 10شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 33ہزار 521افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 29شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی شرح 35 فیصد، سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار253ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ42 لاکھ 39ہزار761ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9.45فیصد رہی جبکہ 827مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 125افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار611 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 39 ہزار 881ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 91جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 5ہزار930کیسز اور 7 ہزار 703اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 82 ہزار 419افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 963انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 729 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 770افراد کورونا سے متاثر اور 749جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 11ہزار 855شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 انتقال کر گئے۔

Related Posts