تجارتی مراکز بند، کاروبار ٹھپ، کورونا وائرس عید کی خوشیاں نگل گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا جمعہ کے دن بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا جمعہ کے دن بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی : پاکستان میں ناول کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہ ہونے کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑگئی  ہیں جبکہ تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

آل کراچی تاجر ​​اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ رواں سال کاروبار کے لحاظ سے بدترین رہا، اس سال عید پر بمشکل 10 ارب روپے کا ہندسہ عبور ہوگا ان کا خیال ہے کہ اس سال ہونے والے نقصانات بے مثال ہوں گے۔

عتیق میر کا کہنا ہے کہ شہر کے تقریباً تمام بڑے شاپنگ مالز بند ہیں اور کچھ مارکیٹس اور بازار ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کردیئے گئے ہیں اس لئے عید الفطر پر کاروباری نقصان کا ازالہ ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

تاجر رہنماء کا کہنا ہے کہ عید میں ایک ہفتہ باقی ہے اور ایسے میں ہم بڑے پیمانے پر خریداری کی امید نہیں رکھتے، ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوت خرید بھی کم ہوگئی ہے جبکہ بازار وں میں آنیوالے بیشتر خریدار صرف بچوں کے کپڑے خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کردیا

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عید سے قبل کاروبار بحال کرنے کی اجازت مل بھی جاتی ہے تو نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔

Related Posts