اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 96نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج مسلسل 7ویں روز وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 273مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26ہزار 568افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 25ہزار342 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.37 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 40ہزار 595ہو گئی جبکہ کورونا کے 273مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 10 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 25,342
Positive Cases: 96
Positivity %: 0.37%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 273— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 10, 2022