پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 87ہزار 703افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 793شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 22لاکھ خوراکیں عطیہ کردیں

کورونا کی نئی لہر،دوبارہ لاک ڈاؤن،پیر سے تعلیمی ادارے بند، بازاروں کا وقت کم

حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار503 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ23 لاکھ 38ہزار 650ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.71فیصد رہی جبکہ 783مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  283 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 47 ہزار 66 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 11 ہزار 844 جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 610افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 44جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 77 ہزار 119کیسز اور 7 ہزار 630اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 471افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 868 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 514 کیسز اور کورونا کے باعث 362 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 586افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 989کیسز اور 961اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts