واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ کے قریب جا پہنچی جبکہ اموات 1 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 729 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 1 ہزار 245 مزید امریکی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اموات کے اعدادوشمار کی بنیاد ڈیتھ سرٹیفیکیٹس پر رکھی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں کورونا سے اموات کے حوالے سے امریکا کو سب سے زیادہ متاثر قرار دیا گیا جہاں اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 320 افراد لقمۂ اجمل بن چکے ہیں۔
ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں برازیل میں ہوئیں جہاں 88 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیسرے ملک برطانیہ میں 45 ہزار 878، چوتھے ملک میکسیکو میں 44 ہزار 876، پانچویں ملک اٹلی میں 35 ہزار 123 جبکہ چھٹے ملک بھارت میں 34 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فہرست کے مطابق فرانس 7واں ملک ہے جہاں 30 ہزار 223 افراد لقمۂ اجل بنے جبکہ 8ویں ملک اسپین میں 28 ہزار 436 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 9ویں ملک پیرو میں 18 ہزار 612 جبکہ 10ویں ملک ایران میں 16 ہزار 147افراد جاں بحق ہوئے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1288344128481361921
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے انتخابی مہم 2016 سے زیادہ جاندار قرار دیدی