دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 58لاکھ افراد متاثر، 53لاکھ 77ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 58لاکھ افراد متاثر، 53لاکھ 77ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 27کروڑ 58لاکھ افراد متاثر، 53لاکھ 77ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 27 کروڑ 58 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 53 لاکھ 77 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 27کروڑ58 لاکھ 26 ہزار141 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 53 لاکھ 77 ہزار 637افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 270 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

کورونا کے درجنوں مریض قرنطینہ سے بھاگ نکلے، خوف و ہراس پھیل گیا

وائرس سے متاثرہ 88 ہزار 742افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 29 لاکھ 27 ہزار502 ہو گئی۔وائرس کے2 کروڑ 28لاکھ 38ہزار 760 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 24 کروڑ 75لاکھ 21 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 20لاکھ 59ہزار667 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 47لاکھ 52ہزار 164افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 28 ہزار836افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 78ہزارشہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ22 لاکھ 15 ہزار 856افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 17ہزار905لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، جرمنی 8ویں، ایران 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts