پاکستان میں 6 اگست کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 6 اگست کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
پاکستان میں 6 اگست کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

 اسلام آباد:پاکستان میں رواں برس 6 اگست کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 6 اگست کو 21 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد کبھی کورونا وائرس کے باعث 1 روز میں اموات 18 سے زائد نہیں ہوئیں۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے  مجموعی طور پر پاکستان میں 3 لاکھ 24 ہزار 744 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 692 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان بھرمیں  کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 660 افراد کورونا وائرس کا شکار جبکہ 654 صحتیاب ہوئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41 لاکھ 48 ہزار 739 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 670 ٹیسٹ ہوئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 42 ہزار 348 افراد متاثر ہوئے، متاثرین کی تعداد خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 779 جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار936 ہے۔

اسلام آباد میں 18 ہزار 309، بلوچستان میں 15 ہزار 717، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 564 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 91 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

وائرس سے سندھ میں 2 ہزار 587، پنجاب میں 2 ہزار 319، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265، اسلام آباد میں 199، گلگت بلتستان میں 90، بلوچستان میں 148 جبکہ آزاد کشمیر میں 84 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کورونا میں مبتلا

Related Posts