اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 80 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 57 ہزار 288 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 330 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 40 ہزار 553 ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 904 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہو گئی۔
وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 206 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 1 ہزار 341 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 4 ہزار 103 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، پنجاب میں 1 لاکھ 31 ہزار 428 جبکہ اسلام آباد میں 36 ہزار 117 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 3 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 204، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99، اسلام آباد میں 389، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 536 جبکہ سندھ میں 3 ہزار 319 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 87 مزید شہری1 روز میں وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز تک وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 54 ہزار 673 افراد متاثر ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 250 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ، 87 مزید شہری جاں بحق