پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ، مزید 73 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ، مزید 73 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ، مزید 73 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 43 ہزار 246 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 905 افراد انتقال کر گئے۔

وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 614 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے نتیجے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 333 ہو گئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 96 ہزار962 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار787، پنجاب میں 1 لاکھ 28 ہزار138 جبکہ اسلام آباد میں 35 ہزار45 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 17ہزار771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار750 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 793افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  3 ہزار422،  سندھ میں 3 ہزار164، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار477، اسلام آباد میں 377، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 175 جبکہ آزاد کشمیر میں 191 کورونا میں مبتلا افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ16  لاکھ 27 ہزار افراد ہلاک

Related Posts