پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر، 6 ہزار 835 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر، 6 ہزار 835 جاں بحق
پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر، 6 ہزار 835 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 6 ہزار 835 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 123 کیسز کی تصدیق ہوئی جو 27 جولائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 

کورونا نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 12 افراد کی جان لے لی، 461 افراد نے وائرس کو شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہوگئی ۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 44 لاکھ 86 ہزار 843 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 46ہزار 331افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 649جبکہ پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار554افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

بلوچستان میں 15 ہزار 954، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 237جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 279افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 ہزار 631افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 2 ہزار 365جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 279افراد جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں 222، گلگت بلتستان میں 92، بلوچستان میں 151جبکہ آزاد کشمیر میں 95 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارجواد احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا 

Related Posts