پاکستان میں کورونا وائرس کے 543 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکی لہر،ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کو آدھا عملہ بلانے کا حکم
کوروناکی لہر،ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں کو آدھا عملہ بلانے کا حکم

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 543 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ 12 ہزار 806 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 484 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 616 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 497 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 825 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 35 لاکھ 48 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 34 ہزار 239 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 37 ہزار 106، پنجاب میں 99 ہزار 479، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 811، بلوچستان میں 15ہزار281، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 731، گلگت بلتستان میں3 ہزار 787جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 611 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 499 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 235 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار260،آزاد کشمیر میں 74، گلگت بلتستان میں 88، اسلام آباد میں 182 جبکہ بلوچستان میں 146 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

Related Posts