بھارتی فوج کی ایل او سی جندور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی (ایل او سی) جندور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی
بھارتی فوج کی (ایل او سی) جندور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بھارت ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بزدل فوج نے لائن آف کنٹرول شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں یک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے آبادی پر خود کار اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر جندروٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے کھتر گاؤں میں 65 سال کی خاتون زخمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے بار بار مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ تمام واقعات کی تحقیقات کرائے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر امن بحال کرے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،8سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی

Related Posts