اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 437 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر 5 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 799 مزید افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 476 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 392 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 7 ہزار 388 ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد42 ہزار 299 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ34ہزار845، پنجاب میں 98ہزار 686، خیبرپختونخوا میں 37ہزار470، بلوچستان میں 14ہزار 765، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 591، گلگت بلتستان میں3 ہزار 572 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 288 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 471 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 229 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 70، گلگت بلتستان میں 83، اسلام آباد میں 181 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، سخت پابندیاں عائد