پاکستان میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز رپورٹ، 1 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز رپورٹ، 1 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز رپورٹ، 1 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  640نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1 پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزا ر 671 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک 6 ہزار 416 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 259 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 303 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 952 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک31 لاکھ60 ہزار 924ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد34ہزار 544 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ33ہزار626، پنجاب میں 98ہزار 368، خیبرپختونخوا میں 37ہزار317، بلوچستان میں 14ہزار 269، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 517، گلگت بلتستان میں3 ہزار 450 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 124 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 459 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 226افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 67، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں180  جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر کے اسکولوں میں کورونا کے کیسز

Related Posts