اسلام آباد: پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزا ر 31 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک 6 ہزار 415 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 361 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ فعال کیسز 6 ہزار 572 ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک31 لاکھ26 ہزار 380ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد35ہزار 720 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ33ہزار362، پنجاب میں 98ہزار 272، خیبرپختونخوا میں 37ہزار270، بلوچستان میں 14ہزار 138، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 491، گلگت بلتستان میں3 ہزار 412 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 459 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 226افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار258،آزاد کشمیر میں 66، گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں180 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید 13تعلیمی ادارے بند