اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر بڑھنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 3 ہزا ر 89 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 393 ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 499 افراد نے کورونا وائر س کو شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 760 ہو گئی جبکہ فعال کیسز 5 ہزار 936 ہیں۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک30 لاکھ24 ہزار 987ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد29ہزار 97 ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ32ہزار591، پنجاب میں 97ہزار 946، خیبرپختونخوا میں 37ہزار140، بلوچستان میں 13ہزار 690، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441، گلگت بلتستان میں3 ہزار 297 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 984 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 448 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 220افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار257،آزاد کشمیر میں 66، گلگت بلتستان میں 79، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 16طلباء کورونا کا شکار، کالج سیل کردیا گیا