پاکستان میں کورونا وائرس کے 526 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 526 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 526 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 6 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 1 ہزا ر 481 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 379 ہے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 893 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 429 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک29 لاکھ39 ہزار 790ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد31ہزار 411 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ31ہزار880، پنجاب میں 97ہزار 679، خیبرپختونخوا میں 36ہزار942، بلوچستان میں 13ہزار 483، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 400، گلگت بلتستان میں3 ہزار 196 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 901 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 443 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 217افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار257،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 74، اسلام آباد میں178 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 9 لاکھ 24 ہزار افراد ہلاک

Related Posts