دُنیا بھر میں کورونا سے 62کروڑ 43لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 53ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث  65 لاکھ  53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62کروڑ 43لاکھ  94ہزار201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ  53 ہزار 339افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 پاکستان میں کورونا کے 57نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

وائرس سے متاثرہ 39ہزار301 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ  34 ہزار86 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 33لاکھ  94 ہزار 785  مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 60کروڑ 44 لاکھ 6ہزار776 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ 9 کروڑ 83لاکھ  8ہزار 956  افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 46لاکھ  1 ہزار 934کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 85ہزار366 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 28ہزار 733 شہری انتقال کر گئے۔ فرانس میں کورونا سے 3 کروڑ 55لاکھ  73 ہزار 135 افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ  55ہزار272 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، فرانس تیسرے، برازیل چوتھے، جرمنی پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، برطانیہ 7ویں،  اٹلی 8ویں، جاپان 9ویں جبکہ روس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts