دُنیا بھر میں کورونا سے 61کروڑ 81لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 33ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 61کروڑ 81لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 33ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 61کروڑ 81لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 33ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 61 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث  65 لاکھ  33ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 61کروڑ 81لاکھ  55ہزار 958افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 33ہزار516افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں کورونا کے 52نئے کیسز رپورٹ، 73 مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 40ہزار194 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 23ہزار 854 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 34لاکھ 83 ہزار 660 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 59کروڑ 80 لاکھ 98ہزار588 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ سب سے زیادہ 9 کروڑ 75لاکھ  94ہزار 686 افراد کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 45لاکھ  47ہزار 599کا بھارت میں مثبت نکلا۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 79ہزار206 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 28ہزار 403 شہری انتقال کر گئے۔ فرانس میں کورونا سے 3 کروڑ 49لاکھ  73 ہزار 419 افراد متاثر جبکہ 1 لاکھ  54ہزار 791 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، فرانس تیسرے، برازیل چوتھے، جرمنی پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، برطانیہ 7ویں،  اٹلی 8ویں، جاپان 9ویں جبکہ روس 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts