دُنیا بھر میں کورونا سے 53کروڑ 20لاکھ افراد متاثر، 63لاکھ 11ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 53 کروڑ 20لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 63لاکھ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 53کروڑ20لاکھ  33 ہزار 56 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 63لاکھ 11 ہزار925 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 54نئے کیسز رپورٹ، 83مریضوں کی حالت تشویشناک

وائرس سے متاثرہ 37ہزار 404 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ  9ہزار 131ہو گئی۔ وائرس کے2 کروڑ  25لاکھ  71ہزار 727مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 50کروڑ 31لاکھ 12ہزارافراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 8 کروڑ 57لاکھ  30ہزار 597 افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 31لاکھ 58ہزار 582افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 10لاکھ 31 ہزار286افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 24ہزار 630 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 3 کروڑ9 لاکھ 77 ہزار 661 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 66ہزار568لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، جرمنی پانچویں، برطانیہ چھٹے، روس 7ویں، جنوبی کوریا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ ترکی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts