پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 76 ہزار 288 افراد متاثر، 5 ہزار 892جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 76 ہزار 288 افراد متاثر، 5 ہزار 892جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 76ہزار288 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 892 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 36نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  27مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک19 لاکھ31ہزار 102ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21 ہزار 256 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ19ہزار398، پنجاب میں 92ہزار 452، خیبرپختونخوا میں 33ہزار724، بلوچستان میں 11ہزار 654، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 55، گلگت بلتستان میں2 ہزار 42جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 963کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 172افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 133افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار186،آزاد کشمیر میں 50، گلگت بلتستان میں 50، اسلام آباد میں165جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث اسلام آباد کے تفریحی مقامات بندکردئیے گئے

Related Posts