پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ، 34 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 1 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 مزید شہری وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار 85 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 379 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار27  ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 46 لاکھ 85ہزار198 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے957 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 6 ہزار 387ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار319 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار582افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 39ہزار268، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار306، بلوچستان میں 27 ہزار295 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 845کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 767افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 497اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 329افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 310، اسلام آباد میں 779، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 586افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزارتِ قومی صحت نے کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں، عید نماز کیلئے گھر سے وضو کرکے جانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

آج سے 3 روز قبل وزارتِ قومی صحت نے مویشی منڈیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کرتے ہوئے مویشیوں کے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

وزارتِ قومی صحت کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ ویکسینیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو مویشی منڈیوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ عیدالاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزارتِ قومی صحت نے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں

Related Posts