پاکستان میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 78نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث ایک مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 326افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 364 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 50کروڑ 21لاکھ افراد متاثر، 62لاکھ 14ہزار ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار361 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.35 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 79 لاکھ 26ہزار 21ہو گئی جبکہ کورونا کے 209مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے56مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 662ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 300رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 570، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 690، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 385، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 157، بلوچستان 35ہزار 483، آزاد کشمیر 43 ہزار 306جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 735کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار559 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 323، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts