پاکستان میں کورونا کے 285نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 285نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 285نئے کیسز رپورٹ، 1مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 285نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 1 مزید شہری انتقال کر گیا۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 25 ہزار 466افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 30ہزار167 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.94 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 75لاکھ 61ہزار 228ہو گئی جبکہ کورونا کے 365مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 117مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 113 ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 8 ہزار 992ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 683، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 127، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 106، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 88، بلوچستان 35ہزار 476، آزاد کشمیر 43 ہزار 276جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 710کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار558 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts