پاکستان میں کورونا کے 194نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 194نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 194نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 194نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 2 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار 549افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 349افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 27ہزار492 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.70 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 74لاکھ 42ہزار 945ہو گئی جبکہ کورونا کے 432مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 136مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی۔کورونا سے متاثر فعال کیسز 8 ہزار 591 ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 109، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 962، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 988، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 58، بلوچستان 35ہزار 471، آزاد کشمیر 43 ہزار 261جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار554 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 95، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 316، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts