اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 269نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 1 مزید شہری انتقال کرگیا۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار 355افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 347افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
دو دن کی چھٹی کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس پھرفعال
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 27ہزار46 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.99 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 74لاکھ 15ہزار 453ہو گئی جبکہ کورونا کے 432مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 29 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 27,046
Positive Cases: 269
Positivity %: 0.99%
Deaths :1
Patients on Critical Care: 432— NFRCC (@NFRCCofficial) March 29, 2022