اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 310نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 5 مزید شہری انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 23 ہزار 900افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 345افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
دو دن کی چھٹی کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس پھرفعال
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 31ہزار962 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.96 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 73لاکھ 60ہزار 248ہو گئی جبکہ کورونا کے 428مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Today Marks two years since establishment of NCOC!
Statistics 27 Mar 22
Total Tests in Last 24 Hours: 31,962
Positive Cases: 310
Positivity %: 0.96%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 428— NFRCC (@NFRCCofficial) March 26, 2022