پاکستان میں کورونا کے 609 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 609 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 609 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 3 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30ہزار307 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692ہو گئی۔شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے 17 ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 35ہزار627 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.70 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 68 لاکھ 97ہزار 815 ہو گئی جبکہ کورونا کے 600مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے  494مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 424ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 17 ہزار 961ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 854، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 715، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 70، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 818، بلوچستان میں 35ہزار 437، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 167 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 631 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار538 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 300، اسلام آباد میں 1ہزار20، آزاد کشمیر میں 790، بلوچستان میں 377 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts