پاکستان میں کورونا کے 659نئے کیسز رپورٹ، 17مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 659نئے کیسز رپورٹ، 17مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 659نئے کیسز رپورٹ، 17مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 17 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 71 ہزار 687 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 431 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ48لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 71ہزار ہلاک

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار93 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ7 لاکھ 5ہزار288 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.46فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 395 ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  کورونا ویکسین نہ لگوانے سے کیسز میں کمی کے باوجود ہم کمزور رہینگے۔

آج سے 8 روز قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور میں ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت رپورٹ سامنے آئی ہے۔

Related Posts