پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ، 101 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ، 101 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ، 101 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 101 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 63 ہزار 688 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 25 ہزار 889 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار637 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار969 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 94 ہزار 738 کیسز اور 11 ہزار 915اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 32 ہزار 637 افراد متاثر اور 6ہزار910 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 62  ہزار402 افراد متاثر اور 4ہزار 988جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 248 کیسز اور 339اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 99ہزار516 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 866انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 919 افراد متاثر جبکہ 173جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 228 کیسز اور 698اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 4 ہزار 140مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار898   جبکہ فعال کیسز 93ہزار 901 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا بچوں کا دشمن بن گیا، کراچی میں لاکھوں وائرس کا شکار

Related Posts