پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 118 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 60 ہزار 119 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 25 ہزار 788 شہری جاں بحق ہوئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار112 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار332 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 93 ہزار 136 کیسز اور 11 ہزار 876اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 31 ہزار 636 افراد متاثر اور 6ہزار875 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 61  ہزار853 افراد متاثر اور 4ہزار 963جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 230 کیسز اور 338اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 99ہزار263 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 866انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 906 افراد متاثر جبکہ 173جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 95 کیسز اور 697اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 2 ہزار 837مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار758   جبکہ فعال کیسز 94 ہزار 573 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خوف، اسلام آباد  کی مختلف گلیاں بند کردی گئیں

Related Posts