اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 24 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 78 ہزار 847 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 642 شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار875 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 738مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 343 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار862 ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 49 ہزار586افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48ہزار 725، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار710، بلوچستان میں 28 ہزار 434 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 956 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 839 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 621 اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 371 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 786، گلگت بلتستان میں 113 جبکہ آزاد کشمیر میں 595افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کو کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔عوام ایس او پیز پر لازمی عمل کریں اور ویکسین لگوائیں، بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
آج سے 2 روز قبل ورچوئل میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد میں پاک فوج اور سول انتظامیہ سے مدد لی جائے گی۔ملک کے بعض شہروں میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
قبل ازیں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کر دیا۔
حمزہ شفقات نے 3 روز قبل کہا کہ 4 روز سے اسلام آباد میں کرونا وائرس کی مثبت شرح 1 سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی، جن علاقوں میں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں انکو سیل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: جڑواں شہروں کورونا وباء ایک بار پھر اپنا زور دکھانے لگی