اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار 490 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 452 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینز کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ 15ہزار639 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے714 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 648ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار390 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 47 ہزار14افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 41ہزار 275، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار616، بلوچستان میں 27 ہزار 445 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 48کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 588کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 786افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 528اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 343افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 315، اسلام آباد میں 780، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 589افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
آج سے 2 روز قبل کورونا کیسز میں مزید کمی کے بعد سندھ حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹس کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا۔ پابندی میں چھوٹ کے بعد کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں۔
محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک کر دیئے گئے جبکہ ہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے، ہفتے میں 2 روز کاروبار پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا میں کمی، حکومت نے کاروباری اوقات میں مزید 2 گھنٹے بڑھا دیے