اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 63 ہزار 660 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 427 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 مزید شہری وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 47 لاکھ 78ہزار275 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے650 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 934ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار299 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 46 ہزار852افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 40ہزار 902، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار533، بلوچستان میں 27 ہزار 419 جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 969کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 558کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 776افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 520اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 340افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 312، اسلام آباد میں 780، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 588افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزارتِ قومی صحت نے کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں، عید نماز کیلئے گھر سے وضو کرکے جانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
آج سے 5 روز قبل وزارتِ قومی صحت نے مویشی منڈیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ایس او پیز جاری کرتے ہوئے مویشیوں کے بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
وزارتِ قومی صحت کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ ویکسینیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو مویشی منڈیوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ عیدالاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزارتِ قومی صحت نے عیدالاضحیٰ کیلئے ہدایات جاری کردیں
گزشتہ روز کورونا کیسز میں مزید کمی کے بعد سندھ حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکیٹس کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا۔ پابندی میں چھوٹ کے بعد کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہیں۔
محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک کر دیئے گئے جبکہ ہفتے میں ایک روز تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے، ہفتے میں 2 روز کاروبار پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا میں کمی، حکومت نے کاروباری اوقات میں مزید 2 گھنٹے بڑھا دیے