پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 211جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 211جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 211جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 54 ہزار743 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 211 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 901 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار544 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 44لاکھ 16ہزار394 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 347مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 291ہو گئی۔ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار241 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 45 ہزار796افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 35ہزار555، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار628، بلوچستان میں 27 ہزارسے زائد جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار 565کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 5 ہزار 984افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 212کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 721افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 410اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 304افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 307، اسلام آباد میں 776، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 582افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا ویکسین کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر بھی آسکتی ہے۔ 

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 2 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر رواں برس کے دوران جولائی میں آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، اسد عمر

Related Posts