اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 47 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 9 لاکھ 38 ہزار 737 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 21 ہزار 576 شہری جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40ہزار 483ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 37لاکھ 45ہزار973 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 874 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 543ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 43 ہزار 618 ہوگئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 43 ہزار 499افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 457جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413کیسز اور 5 ہزار 196اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 35 ہزار 383افراد متاثر اور4 ہزار 194انتقال کر گئے۔
بلوچستان میں کورونا سے 26 ہزار 84افراد متاثر اور 292جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 82 ہزار 1افراد متاثر اور 769جاں بحق ہوگئے، آزاد کشمیر میں 19ہزار 675افراد متاثر جبکہ 560جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 682کیسز اور 108اموات رپورٹ ہوئیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے جبکہ اس حوالے سے منفی رجحانات کا قلع قمع کرنے کیلئے حکومت ویکسین لگوانے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسینیشن کے فوائد سے آگہی فراہم کی جارہی ہے۔
قبل ازیں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے 50 سال اور زائد العمر افراد کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان کیا۔
رعایتی ٹکٹوں کا اعلان کورونا ویکسی نیشن کے فروغ کیلئے گزشتہ روز کیا گیا۔پی آئی اے کے مطابق کرائے کی مد میں 10 فیصد رعایت اندرون ملک پروازوں پر دی جائے گی اور یہ سہولت صرف کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانے والوں کو حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان