اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 9 لاکھ 36 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 21 ہزار 453 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43ہزار 900ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 36لاکھ 63ہزار666 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 2 ہزار 244 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 69 ہزار 691ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 44 ہزار 987 ہیں۔ وائرس سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 43 ہزار 31افراد متاثر جبکہ 10 ہزار 397 جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110کیسز اور 5 ہزار 164اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 34 ہزار 928افراد متاثر اور4 ہزار 170جاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا سے 25 ہزار 961افراد متاثر اور 291جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں 81 ہزار 871افراد متاثر اور 766 جاں بحق، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566افراد متاثر جبکہ 558جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 664 کیسز اور 107 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 1 روز میں کورونا وائرس کا شکار مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید 575 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس کی صورتحال پرگزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 12 ہزار 660 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں 575 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 164 ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: صوبے میں کورونا سے مزید 20 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ